Rooted Mothers presents

Ten Tarbiyah Nights

Batch 3

25 اکتوبر سے 4 نومبر 2026

یہ دس راتیں ایک سفر کا آغاز ہیں — اپنے بچے سے connection مضبوط کر کے تربیت کرنے کا سفر۔

اپنے بچے کو اس کے اپنے ہیرو واپس دیں — اور رات کے پندرہ منٹ میں وہ رشتہ بنائیں جس میں وہ آپ سے اپنی ہر بات کہہ سکے۔

شامل ہوں — 1,100 روپے

بیچ 3 اسپیشل فیس صرف 21 اکتوبر تک — اس کے بعد باقاعدہ فیس 1,300 روپے

آپ کے بچے کا ہیرو کون ہے؟

ایک لمحہ رک کر سوچیں۔

جس کردار کا کارٹون وہ بار بار دیکھنا پسند کرتا ہے۔ جس کی آواز نکالتا ہے۔ جس کی طرح اچھلتا، لڑتا، بولتا ہے — وہ کون ہے؟

اور اب دوسرا سوال: کیا وہ کسی ایک صحابیؓ کا نام جانتا ہے؟ ان کی ایک کہانی؟

یہ دور Identity Crisis کا دور ہے۔

ہمارے بچے دن میں گھنٹوں ایسے کرداروں کے ساتھ گزارتے ہیں جن کی دنیا ہماری دنیا سے یکسر الٹ ہے۔ جہاں ہمت کا مطلب مار پیٹ ہے۔ جہاں مسئلہ جادو حل کرتا ہے۔ جہاں سچ، صبر، حیا اور امانت کا ذکر ہی نہیں — اور اللہ کا نام کہیں نہیں آتا۔

بچہ صرف کارٹون نہیں دیکھتا۔ وہ سیکھتا ہے کہ کس کی طرح بننا ہے۔

اور آج یہ فیصلہ ایک اسکرین کر رہی ہے — ہم نہیں۔

بچہ وہ نہیں بنتا جو ہم اسے کہتے ہیں۔
وہ وہ بنتا ہے جسے وہ اپنا ہیرو مان لیتا ہے۔

مصعب بن عمیرؓ کی کہانی کے بعد، ایک بیٹا

"میں ان سے جنت میں ملوں گا، اور پوچھوں گا کہ یہ سب انہوں نے کیسے کیا"

ایک امی کا پیغام: مصعب بن عمیرؓ کی کہانی کے بعد بیٹے نے کہا، میں ان سے جنت میں ملوں گا اور پوچھوں گا یہ سب انہوں نے کیسے کیا۔

ہمارے پاس اپنے ہیرو ہیں — سچے ہیرو

ہماری تاریخ میں ایسے لوگ گزرے ہیں جنہوں نے سچ بولا جب جھوٹ آسان تھا۔ یوسف علیہ السلام نے جیل جانا بہتر سمجھا۔ ابراہیم علیہ السلام کو توحید کی وجہ سے گھر سے نکال دیا گیا۔ موسیٰ علیہ السلام کو وقت کے سب سے ظالم حکمران کے سامنے کلمۂ حق کہنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اور رسول اللہ ﷺ نے بدر و حنین میں جرأت اور بہادری کی بے مثل داستان رقم کی۔

ہمت۔ اقدار۔ کردار۔ دیانت۔ یہ ان کے لیے الفاظ نہیں تھے۔ یہ ان کی زندگیاں تھیں۔

یہ کہانیاں کسی نے گھڑی نہیں۔ یہ واقعی رونما ہوئی ہیں۔ اور ان میں سے ہر ایک آپ کے بچے سے کہتی ہے: "تم بھی ایسے بن سکتے ہو۔"

لیکن بدقسمتی تو یہ ہے کہ ہمارا بچہ ان کے نام تک نہیں جانتا۔

اس لیے نہیں کہ وہ سننا نہیں چاہتا — اس لیے کہ کوئی اسے سنا نہیں رہا۔

یہی وہ خلا ہے جو کارٹون بھر رہا ہے۔ اور یہی وہ خلا ہے جو ہم واپس بھر سکتے ہیں — روز 10 سے 15 منٹ کی ایک کہانی کے ذریعے۔

حجرِ اسود کی کہانی کے بعد، ایک بیٹے کا فیصلہ

"اب میں سچ بولا کروں گا، جھوٹ نہیں بولوں گا"

ایک امی کا پیغام: حجرِ اسود کی کہانی سن کر بیٹے نے کہا کہ اب میں سچ بولا کروں گا، جھوٹ نہیں بولوں گا۔

رات کے وہ پندرہ منٹ

دن بھر بچہ بھاگتا ہے، لڑتا ہے، اپنی صفائی دیتا ہے۔

رات کو، بتی بجھنے کے بعد، آپ کے پاس لیٹ کر — اس کا سارا دفاع اتر جاتا ہے۔

یہی وہ وقت ہے جب کہانی سب سے گہری اترتی ہے۔ اور یہی وہ وقت ہے جب بچہ کھلتا ہے۔

کہانی ختم ہوتی ہے، اور وہ اپنی بات شروع کر دیتا ہے۔ اسکول کی بات۔ دوست کی بات۔ وہ بات جو اس نے ابھی تک کسی کو نہیں بتائی۔

آپ اس کی محفوظ جگہ بننے لگتی ہیں — وہ جگہ جہاں وہ ہر راز لا سکتا ہے۔

اور یہی رشتہ اس وقت کام آتا ہے جب وہ بارہ سال کا ہو گا، سولہ کا ہو گا — اور دنیا اسے اپنی طرف کھینچ رہی ہو گی۔

نصیحت پھسل جاتی ہے۔
کہانی اُتر جاتی ہے۔

ایک امی کا پیغام

"بچے انتظار کرتے ہیں کہ ماما کہانی سنائیں — اور آج میں نے غصہ بھی نہیں کیا"

ایک امی کا پیغام: میرے بچے انتظار کرتے ہیں کہ ماما بیڈ ٹائم اسٹوری سنائیں، اور آج میں نے بچوں پر غصہ بھی نہیں کیا۔

کہانی سے تربیت کیوں ہوتی ہے؟

بچے سے کہیں "جھوٹ مت بولو" — اس کا پہلا ردعمل ہوتا ہے: "مجھے پتا ہے۔" منہ پھر جاتا ہے۔

کہانی میں کوئی اسے کچھ نہیں کہہ رہا۔ بات کسی اور کی ہو رہی ہے۔ تو وہ کردار کے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہے۔

جب کہانی کا لڑکا سچ بولتا ہے، آپ کا بچہ اندر سے کہتا ہے: "میں بھی۔"

اور یہ طریقہ ہم نے ایجاد نہیں کیا

اگر کہانی کمزور طریقہ ہوتی، تو اللہ اسے قرآن میں نہ رکھتا۔

نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ

"ہم آپ کو بہترین کہانی سناتے ہیں۔" — یوسف 12:3

فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ

"پس کہانیاں سناؤ، تاکہ وہ غور کریں۔" — الاعراف 7:176

غور کریں — "تاکہ وہ غور کریں۔" یہ نہیں کہا گیا کہ "تاکہ وہ مان لیں۔"

کہانی بچے کو سوچنے پر لاتی ہے۔ اور جو خود سوچ کر مانے، وہ پکا مانتا ہے۔

یہ طریقہ ہمیں قرآن میں ہی دیا گیا تھا۔ ہم نے اسے ایک طرف رکھ دیا۔

مصعبؓ کی کہانی پر ایک بیٹے کا جواب

"میرا بیٹا زیادہ سوچتا نہیں — مگر اب وہ کہانی پر جواب دینے لگا ہے"

ایک امی کا پیغام: میرا بیٹا زیادہ نہیں سوچتا، مگر کہانیوں کی وجہ سے اب وہ جواب دینے لگا ہے۔

بیچ 3 · 25 اکتوبر سے 4 نومبر 2026

Ten Tarbiyah Nights

دس راتیں۔ دس کہانیاں۔

پہلی رات سے دسویں رات تک — ہر رات ایک قدم قریب

میں نے دس مستند کہانیاں چنیں — صحابہ کرامؓ اور نیک لوگوں کی زندگی سے — اور اپنی آواز میں ریکارڈ کیں۔ ہر کہانی میں ایک فیصلہ ہے، ایک قیمت ہے، ایک ہمت ہے۔

تاکہ آپ کو نہ کہانی ڈھونڈنی پڑے، نہ یہ سوچنا پڑے کہ آج رات کیا سناؤں۔ آپ کو بس بیٹھنا ہے۔

  • دس آڈیو کہانیاں

    ڈاکٹر ہاجرہ کی آواز میں، ہر کہانی چند منٹ پر مشتمل — ہر رات ٹھیک 7 بجے آپ کے واٹس ایپ گروپ میں۔

  • دس تحریری کہانیاں (PDF)

    ہر رات کہانی کے ساتھ اس کی مکمل تحریر — تاکہ آپ چاہیں تو خود اپنی آواز میں سنا سکیں۔

  • مکمل ای بک — اردو اور انگریزی

    دسویں رات، دسوں کہانیاں ایک کتاب میں، دونوں زبانوں میں۔ ہمیشہ کے لیے آپ کی۔

  • سیشن کی ریکارڈنگ: کہانی سے تربیت کیسے کی جاتی ہے

    منی سیشن کی مکمل ریکارڈنگ آپ کو 25 اکتوبر کو گروپ میں ملے گی — اس میں:

    • کہانی کا تربیت میں کردار
    • رب نے قرآن میں کہانیاں ہی کیوں منتخب کیں؟
    • نبی ﷺ کا اندازِ تربیت
    • کیسے screen heroes ہمارے بچوں کو شدید متاثر کر رہے ہیں
    • The Art of Storytelling
    • کچھ personal tips
  • 25اکتوبربیچ کا آغاز — سیشن کی ریکارڈنگ گروپ میں
  • 10راتیں26 اکتوبر سے 4 نومبر — ہر رات 7 بجے ایک کہانی
  • 4نومبردسویں رات — مکمل ای بک، اردو اور انگریزی
شامل ہوں — 1,100 روپے

کہانی ختم ہوتی ہے، تو یہ پیغام آتے ہیں

پچھلے بیچز کی ماؤں کے اپنے الفاظ — جیسے ہمیں موصول ہوئے۔

سات سال کی بیٹی، امام احمد بن حنبلؒ کی کہانی کے بعد

"ماما، اگر میں استغفراللہ پڑھوں گی تو کیا اللہ مجھے اپنے گھر بلائے گا؟"

ایک امی کا پیغام: امام احمد بن حنبلؒ کی کہانی کے بعد سات سال کی بیٹی نے پوچھا کہ اگر میں استغفراللہ پڑھوں تو کیا اللہ مجھے اپنے گھر بلائے گا، اور پھر گنا کہ آج کوئی گناہ تو نہیں کیا۔

تین سال کا بیٹا، پہلی ہی کہانی پر

"وہ رو پڑا — اور نہیں چاہتا تھا کہ میں کہانی روکوں"

ایک امی کا پیغام: پہلی کہانی میرے تین سال کے بیٹے کے لیے بہت دلچسپ تھی، وہ رو پڑا اور نہیں چاہتا تھا کہ میں رکوں۔

ایک امی کی درخواست

"آپ کی آواز جادو ہے — بار بار سن کر حوصلہ ملتا ہے"

ایک امی کا پیغام: آپ کی آواز جادو ہے، براہِ کرم وائس میسج کیا کریں، بار بار سن کر بہت حوصلہ ملتا ہے۔
شامل ہوں — 1,100 روپے

شامل ہونے کا طریقہ

Batch 3

بیچ کا آغاز: 25 اکتوبر

باقاعدہ فیس 1,300 روپے

بیچ 3 اسپیشل فیس

1,100روپے

ڈسکاؤنٹ کی آخری تاریخ: 21 اکتوبر

بیچ 3 کی رجسٹریشن 24 اکتوبر کو بند — کوئی توسیع نہیں۔
رجسٹریشن بند ہونے کے بعد اس بیچ میں کوئی نیا داخلہ نہیں ہو گا۔

  1. 1,100 روپے اس اکاؤنٹ میں بھیجیں

    بینک
    Soneri Bank Limited
    اکاؤنٹ ٹائٹل
    HAJRA HINA
    اکاؤنٹ نمبر
    20015642158
    IBAN
    PK34SONE0041320015642158
    ایزی پیسہ (Hajrah Hina)
    0340 6780678
  2. ادائیگی کا اسکرین شاٹ اس نمبر پر واٹس ایپ کریں

    +92 307 6065678
  3. گروپ کا لنک آپ کو بھیج دیا جائے گا

    میری ٹیم آپ کی ادائیگی کی تصدیق کرے گی اور آپ کو گروپ کا لنک بھیج دے گی۔ کسی بھی سوال کی صورت میں آپ اسی نمبر پر واٹس ایپ کر سکتی ہیں۔

سوال ہے؟

اکثر پوچھے جانے والے سوال

میرا بچہ صرف 3 سال کا ہے، کیا وہ سمجھے گا؟

کہانیاں 2 سے 12 سال کے بچوں کے لیے بنائی گئی ہیں۔ چھوٹا بچہ آواز، قربت اور لہجہ لیتا ہے — اور اس عمر میں یہی سب سے اہم ہے۔ بڑا بچہ فیصلہ اور سبق لیتا ہے۔ ایک ہی کہانی، دونوں کے لیے۔

میں اردو ٹھیک سے نہیں پڑھ پاتی۔

تو پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں۔ آڈیو ڈاکٹر ہاجرہ کی آواز میں ہے — آپ بس بچے کے ساتھ بیٹھ کر چلا دیں۔ اور ای بک انگریزی میں بھی ملے گی۔

رات 7 بجے میں مصروف ہوتی ہوں۔

کہانی گروپ میں رہتی ہے، غائب نہیں ہوتی۔ آپ اپنے وقت پر سنائیں — 9 بجے، 10 بجے، جو آپ کے گھر کا وقت ہو۔

میرا بچہ سنتا ہی نہیں، بیچ میں اٹھ جاتا ہے۔

یہ سب سے عام سوال ہے — اور سیشن کی ریکارڈنگ میں کہانی سنانے کے فن (The Art of Storytelling) پر تفصیل سے بات ہے۔ آپ اکیلی نہیں ہیں۔

کہانیاں مستند ہیں؟

ہر کہانی ماخذ سے لی گئی ہے۔ جہاں روایت ہے، وہاں "روایت ہے" کہا گیا ہے۔ نبی ﷺ یا صحابہؓ کی طرف کوئی گھڑا ہوا جملہ منسوب نہیں کیا گیا۔

ادائیگی کے بعد کتنی دیر میں گروپ میں شامل ہوں گی؟

اسکرین شاٹ بھیجنے کے بعد میری ٹیم تصدیق کرتی ہے اور آپ کو گروپ کا لنک بھیج دیتی ہے۔ ہم دن میں مقررہ اوقات میں ادائیگیاں چیک کرتے ہیں، اس لیے تھوڑا انتظار ہو سکتا ہے — لیکن آپ کا لنک ضرور آئے گا۔

کیا یہ آپ کی ماہانہ کلاس جیسا ہے؟

نہیں۔ یہ بالکل الگ سلسلہ ہے — دس راتوں کا۔ ماہانہ کلاس اپنے وقت پر الگ سے ہوتی ہے۔

آج رات آپ کا بچہ کوئی نہ کوئی کہانی سنے گا۔

یوٹیوب سے، کارٹون سے — یا آپ سے۔

فیصلہ صرف اتنا ہے کہ کس سے۔

آج رات، بس بیٹھ جائیں۔

شامل ہوں — 1,100 روپے

بیچ 3 کی رجسٹریشن 24 اکتوبر کو بند۔